سینی ٹیشن آفیسر پر تشدد کیخلاف ٹی ایم اے عملہ کوٹ ادو کا احتجاجی مظاہرہ

سینی ٹیشن آفیسر پر تشدد کیخلاف ٹی ایم اے عملہ کوٹ ادو کا احتجاجی مظاہرہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ٹی ایم اے کوٹ ادو کا عملہ صفائی میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے چئیر مین ملک شاہد برار کے حکم پر موسم سرما کی بارشوں اور سیوریج سسٹم میں رکاوٹ پر شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے،گزشتہ روز مویشی منڈی روڈ پر سیوریج کے بڑے نالے کی صفائی ڈمپر کے ذریعے ہو رہی تھی جسکی نگرانی ٹی ایم اے کے سینیٹیشن سروسزافیسر ملک نذیر احمد عرف جیلا پرہاڑ اور غلام اکبر لنگاہ کر رہے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

تھے،ڈمپر جب انجمن تاجران جی ٹی روڈ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری منور آرائیں کے گھر کے سامنے پہنچا تو عملہ صفائی نے وہاں سے سیوریج نالہ کی سلیپیں اکھاڑیں تو چوہدری منور آرائیں اپنے5دیگر نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا اور سلیپیں اکھاڑنے منع کرنے لگا،عملہ نے سلیپیں اکھاڑ کر ڈمپر نے صفائی والی گندگی باہر پھینکی تو اسی اثناء میں چوہدری منور آرائیں دوبارہ آگیا اور کام روکنے کی کوشش کرنے لگا ، سینیٹیشن سروسزافیسر ملک نذیر احمد عرف جیلا پرہاڑ اور غلام اکبر لنگاہ نے اسے سمجھانے لگے تو اسی اثناء میں اس نے ملک نذیر احمد جیلا کو پکڑ لیا اور اس پر تشدد کیا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ کندھے کا فریکچربھی بتایا جا رہا ہے،تشدد کی اطلاع پاتے ہی ٹی ایم اے کوٹ ادو کے سینکڑوں عملہ صفائی ملازمین وہاں پر اکھٹے ہو گئے اور روڈ بلاک کردیا،اطلاع پر چئیر مین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار بھی موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے ملازمین سے مذاکرات کئے اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی پر عملہ صفائی نے احتجاج ختم کر دیا،پولیس کوٹ ادو نے چئیر مین ملک شاہد حسین برار کی درخواست پر انجمن تاجران جی ٹی روڈ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری منور آرائیں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے،پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ2013کی شق نمبر132ٹو بی کے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر