پولیس اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں ،ڈی پی او مردان

پولیس اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں ،ڈی پی او مردان

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان )اسٹیٹ کمزور ہے عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ پولیس اپنی کارکردگی درست کرے اور عوام کے مسائل موقع پر حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او مردان میاں محمد سعید خان نے پولیس تھانہ کاٹلنگ میں کھلی کچہر ی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی اعجاز خان اور ایس یچ او تھانہ کاٹلنگ قمرزمانبھی موجو د تھے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے اپنے دوران ڈیوٹی بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ اور انکی قربانیوں کی وجہ سے امن بحال ہو گیاہے۔انھوں نے کہا ہے کہ پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اگر کسی نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برداشت کی ، انکو ضلع بدر کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس دن رات محنت سے علاقے میں جرائم میں کمی پیش آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات فروش ، ہوائی فائرنگ کباحت خانے سماجی جرائم پر کمپرومائش نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف اطلاع دینے والوں کا نام سیغہ راز میں رکھا جائے ۔ تاکہ جرائم پیشہ افراد دوبارہ منظم نہ ہو جائیں ۔ انھوں نے تھانہ کاٹلنگ کی انسپیکشن اور ریکارڈ چیک کیا ۔ ڈی آر سی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر