سرچ آپریشن کے دوان 19 افراد گرفتار‘ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا

سرچ آپریشن کے دوان 19 افراد گرفتار‘ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا

خانیوال، بھکر، حیدرآباد تھل(نمائندگان) مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران19 مشکوک افراد گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا خانیوال سے بیورونیوز کیمطابق چک نمبر 2/AHمیں پولیس اور حساس اداروں کے ہمراہ چھاپہ گھر گھر تلاشی کے بعد 11افراد گرفتار بھاری (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

مقدار میں اسلحہ برآمد جن کے قبضے سے 2رائفل7ایم ایم ،ایک رائفل 222بور ،ایک رائفل 12بور ،4بندوق 12بوربرآمد مقدمہ درج کر لیا ۔ بھکر سے نامہ نگار اور حیدرآباد تھل سے نمائندہ پاکستان کیمطابق تھانہ حیدر آباد تھل میں ایک ہفتہ قبل تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ حیدرآبادتھل ملک ظفر اقبال اعوان کی سربراہی میں پولیس نے گزشتہ روز سرچ آپریشن کیا اس دوران 2عدالتی مفرو ر اقبال حسین،عبدالغفور کو گرفتار کر لیا اور مجید ولد امیر خان بلوچ سے ریوالور 32بور بمعہ 5کارتوس، ظہور حسین ولد منظور حسین قوم سے ریوالور 32بور معہ کارتوس ،عبدالرحمن ولد احمد خان سے12بور بندوق معہ9کارتوس،مہر خان ولد عبدالرحمن سے 12بور بندوق معہ 9ضر ب کارتوس، سردار خان ولد عبدالغفار سے 12بور معہ 7کارتوس، سکندر خان ولد عمرخان رائفل 303معہ کارتوس اس کے علاوہ درجنوں اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر حوالات میں بند کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر