ملاکنڈ میں ایکسائز آفس کے قیام سے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں آسانی ہو گی :ظفر علی شاہ

ملاکنڈ میں ایکسائز آفس کے قیام سے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں آسانی ہو گی :ظفر علی ...

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹیکس کنڑول ملاکنڈ کے نئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر سید ظفر علی شاہ نے کیاجبکہ پر وقار افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائیز ملاکنڈ ریجن فضل غفور اور ایکسا ئیز آفیسر محمد علی کے علاوہ محکمہ کے اہلکاروں وغیرہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈی سی اور ایکسائیز آفیسر نے کہا کہ ساز گار ماحول اور دستیاب سہولتیں سرکاری اہلکاروں کی کارکردگی مو ثر بنانے میں انتہائی اہم ہے جبکہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر محکمے کیلئے مختلف سہولتوں سے آراستہ نئے علیحدہ دفتر کا قیام خوش آئندہے جس سے نہ صرف محکمے کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ عوام کو بھی سہو لت میسر آئے گی ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائیز ملاکنڈ ریجن فضل غفور نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ مختلف سہولتوں اور وسیع کارپاگنگ سے آراستہ ملاکنڈ کے نئے ایکسائیز آفس کے قیام سے شہریوں کو ٹوکن فیس اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں پائی جانے والی مشکلات کا خا تمہ ہو جائے گا جبکہ ایکسائیز سٹاف کو مختلف کاروائیوں میں پکڑی گئی گاڑیاں کیلئے وسیع ویئر ہاؤس میسر آگیا ہے انھوں نے کہا کہ اس نئے دفتر سے موٹر رجسٹریشن اتھارٹی ملاکنڈ کی کار کر دگی بھی بہتر ہو گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر