اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملاکنڈ کا مختلف ویلج کونسلوں کا دورہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملاکنڈ کا مختلف ویلج کونسلوں کا دورہ

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملاکنڈ کا مختلف ویلج کونسلوں کا دورہ ۔سیکرٹریوں کو عوام کیساتھ بھرپور تعاون کی ہدایات۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملاکنڈوحیدالرحمان نے گذشتہ روز مختلف ویلج کونسلوں کا دورہ کیا اور مخلتف دفاتر کے ریکارڈ چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے وی سیز سیکرٹریوں کو ہدایات جاری کئے کہ وہ عوام کیساتھ مختلف سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تعاون کرے اور ساتھ ساتھ پولیو مہم میں بڑچڑھ کر حصہ لیں۔ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے دورے کے موقع پر ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملاکنڈوحیدالرحمان سے ترقیاتی کام اور صفائی سمیت مختلف امور پر بحث کی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملاکنڈ نے انکوہدایات جاری کئے کہ وہ ہفتہ صفائی مہم ضرورچلائیں اور اس میں مختلف مکتب کے لوگوں کو شامل کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر