ملک میں حقیقی تبدیلی نوجوان نسل ہی لاسکتی ہے ،ڈاکٹر عطاء الرحمان
تخت بھائی(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ضلع مردان و سابقہ ایم این اے مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اصل تبدیلی نوجوان نسل ہی لا سکتی ہیں ۔ہم صرف اللہ تعالیٰ کے نظام کو مانتے اور اس پہ یقین رکھتے ہیں ۔جماعت اسلامی پاکستان مملکت خداد میں اسلامی نظام کا نفاذ اور اداروں کو کرپشن سے پاک کرکے ہی دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ یو سی دامن کوہ کے نو منتخب عہدیداروں کے حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ ضلع مردان کے صدر نعمان یوسف، امیر جماعت اسلامی دامن کوہ جمشید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع جے آئی یوتھ دامن کوہ کے نو منتخب عہدیداران صدر شادمان خان، نائب صدر امتیاز علی، زاہد اللہ، ملک محمد امین، محمد عثمان، اقبال حسین، جواد احمد اوریوتھ کونسلر انجینئر عبد الستاروغیرہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا۔ مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹرا یوتھ الیکشن ہوا جو نہایت کامیاب اور پر امن رہا ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نوجوانوں کو مفت تعلیم، صحت کی سہولتیں،منشیات سے بچاؤں اور روزگار فراہم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ نوجوان طبقہ متحد ہو کر جے آئی یوتھ کے مشن کو آگے بڑھائیں ۔