ہینڈگرنیڈبرآمدگی کیس میں ملزم کو مجموعی طور پر 28 سال قید‘ جائیداد ضبطگی سزا کا حکم

ہینڈگرنیڈبرآمدگی کیس میں ملزم کو مجموعی طور پر 28 سال قید‘ جائیداد ضبطگی سزا ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ہینڈگرنیڈبرآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

مجمو عی طور پر28 سال قید اورجائیدادضبطی کی سزاکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے استغاثہ کے مطابق 26 جولائی کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکرنصراللہ چوک ملتان پرکھڑے لاہورکے رہائشی افغانی نعیم خان کو گرفتارکیا گیا جس سے شاپر میں رکھے ہوئے 2 ہینڈگرنیڈ برآمد ہوئے جو ملزم نے دہشت گردی کے مقاصد کے لئے رکھے ہوئے تھے۔فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کومختلف دفعات کے تحت مجمو عی طور پر28 سال قید اورجائیدادضبطی کی سزاکا حکم دیا ہے۔

قید

مزید : ملتان صفحہ آخر