پنجاب بھرمیں ایس ایس ٹیزکی بطور ہیڈماسٹرترقی کیلئے جاری ٹریننگ ختم کرنیکاحکم

پنجاب بھرمیں ایس ایس ٹیزکی بطور ہیڈماسٹرترقی کیلئے جاری ٹریننگ ختم ...

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب بھرمیں ایس ایس ٹی اساتذہ کی بطورہیڈماسٹرترقی کے لئے چار ہفتوں پرمشتمل ٹریننگ کوایک ہفتہ جاری رہنے کے بعدختم کرنے کاحکم دے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

دیاگیا ہے سیکرٹری محکمہ تعلیم سکولزپنجاب کی جانب سے ٹریننگ میں شریک ایس ایس ٹی اساتذہ کوجاری کردہ احکامات میں بتایاگیاکہ میٹرک امتحانات سرپرہیں جبکہ اساتذہ کے ٹریننگ کورس کیوجہ سے میٹرک کے طلباء وطالبات کوامتحانات کی تیاری میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے لہٰذااساتذہ کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے سکولوں میں میٹرک امتحانات کی بھر پور طریقے سے تیاری شروع کردیں جبکہ چارہفتوں کی ٹریننگ کوایک ہفتہ جاری رہنے کے بعدختم کردیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر