پولیو کیخلاف مہم دوسرے روز بھی جاری، پونے 3لاکھ بچے مستفید

پولیو کیخلاف مہم دوسرے روز بھی جاری، پونے 3لاکھ بچے مستفید

ملتان(وقائع نگار)پولیو کے خلاف گھر گھر مہم دوسرے روز منگل کو بھی جاری رہی،محکمہ صحت ٹیموں نے5سال سے کم عمر تقریباً پونے تین لاکھو بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے۔آج بدھ (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

پولیو مہم کا تیسرا اور آخری روز ہوگا۔اس کے بعد دوروزہ فالو اپ کا سلسلہ جاری ہوجائے گا۔فالو اپ کے دوران ان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔جنہوں نے مہم کے دوران قطرے نہ پی سکے ہونگے اس مہم میں محکمہ صحت کی جانب سے2ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جبکہ انکاری والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیو مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر