مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا نور الہادی کی رحلت سے خلا پیدا ہو گیا :مولانا عطاء الحق

مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا نور الہادی کی رحلت سے خلا پیدا ہو گیا :مولانا ...

صوابی( بیورورپورٹ)ممتاز عالم دین جامعہ تعلیم القر آن شاہ منصور کے مہتمم شیخ القر آن مولانا نور الہادی المعروف صاحب حق صاحب ، بزرگ عالم دین مولانا حمد اللہ جان باباجی سر پرست اعلیٰ جے یو آئی ، مولانا عطاء الحق درویش ضلعی امیر جے یو آئی ، مولانا محمد ہارون حنفی ضلعی ترجمان جے یو آئی اور مفتی نصیر محمد ضلعی مسؤل وفاق المدارس نے وفاق المدارس عربیعہ پاکستان کے مرکزی سر براہ اور جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ کے امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ دونوں علماء کرام کی وفات سے اسلامی دنیا میں جو خلاء پیدا ہو گیا ہے اسے مدتوں تک پُر کرنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ دونوں علماء کرام کی وفات سے عالم اسلام بڑے علمی شخصیات سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کی دینی خدمات مدتوں تک یاد رکھی جائے گی انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ پاک سے دونوں مرحومین کے لئے مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء جامعہ تعلیم القر آن شاہ منصور اور جامعہ مظہر العلوم ڈاگئی میں علماء اور طلباء نے مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دُعا کی#

مزید : پشاورصفحہ آخر