ملتان پولیس کا21 اشتہاریوں سمیت 34 جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری منشیات اور اسلحہ برآمد کرنیکا دعویٰ

ملتان پولیس کا21 اشتہاریوں سمیت 34 جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری منشیات اور ...

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔04منشیات فروش ،02ناجائز اسلحہ رکھنے والے،01 سامان آتش بازی رکھنے والا، 06جواری اور 21اشتہاری(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر ) مجرمان سمیت34ملزمان گرفتار۔230لیٹر شراب، 390 گرام چرس ،02پسٹل معہ 05گولیاں اور وٹک رقم 5210روپے برآمد۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم عرفان سے 190گرام چرس ، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم عون محمد سے 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم شہروز سے 200گرام چرس اور ملزم اورنگزیب سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سٹی شجارعباد نے ملزم شوکت سے 01پسٹل معہ 02گولیاں اور پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد خالد سے 01پسٹل معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم شہباز علی کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزمان حمزہ اور ندیم کو تاش جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 1650روپے اور پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان غلام عباس، جاوید ، جمشید اور محمد منور کو تاش جوا کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 3560روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ جبکہ ملتان پولیس نے 21اشتہاری گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر