کبیروالا ملتان روڈ3کسی کے نزدیک رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، ریٹائرڈ ٹیچر جاں بحق

کبیروالا ملتان روڈ3کسی کے نزدیک رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، ریٹائرڈ ٹیچر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا ( تحصیل رپورٹر )کبیروالا ملتان روڈ 3 کسی کے نزدیک رکشہ اور (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )
موٹر سائیکل میں تصادم ، ہائی سکول کبیروالا کے سینئر ٹیچر ملک شفقت حسین جابحق ،تفصیل کے مطابق ہائی سکول کبیروالا کے سینئر ٹیچر ملک شفقت حسین کبیروالا سے5 کسی میں ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر ملک اقبال کے اعزاز میں دی گئی دعوت میں موٹر سائیکل پر جا رہے تھے ، کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے ٹکر مار دی ،جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے انہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا ، تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٗے وہ جابحق ہو گئے ، ملک شفقت حسین اور انتہائی سینئر ٹیچر تھے ، اور ایک ماہ قبل ہی ریٹائرڈ ہوئے تھے ، ملک شفقت حسین دارلعلوم عید گاہ کبیروالا ،ہائی سکول 5کسی ،اور ہائی سکول کبیروالا میں بچوں کو پڑھانے کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ، ملک شفقت حسین کے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے ، ان کا بڑا بیٹا فضل حسین اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے چائنہ گیا ہوا تھا ، ان کی اچانک وفات کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر میں سوگ کی کیفیت ہو گئی،ان نماز جنازہ ورثہ کے مطابق کل دوپہر 3 بجے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالاکے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔