خیبر پختونخوا میں ریسکیو کی خدمات کا دائر وسیع کیا جارہا ہے ،ڈی جی

خیبر پختونخوا میں ریسکیو کی خدمات کا دائر وسیع کیا جارہا ہے ،ڈی جی

پشاور(کرائمز رپورٹر)خیبر پختو نخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)کی خد ما ت کا دائر ہ کا ر وسیع کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو بہترین سہولیا ت بروقت فراہم کر جا سکیں ۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے ریسکیو سٹیشن کا دورہ کیا ۔ اس موقع پرڈی جی ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ صو با ئی حکو مت ریسکیو 1122کو مکمل طور پر سپو رٹ کر رہی ہے، بہت جلد ادارے کی خدمات کو پو رے صو بے تک پھیلا دیا جا ئے گا ۔ مو جو دہ حکو مت نے ریسکیو 1122کے اہلکا روں کی فلا ح و بہبو د اور بہتر مستقبل کے لیے سروس رولز اورسٹرکچرمنظور کیے جس سے اہلکا روں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے ،۔ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ ریسکیو 1122کے پشاور میں مختلف مقامات پر12سٹیشن قا ئم کئے جا چکے ہیں جبکہ عوام کی سہولت کے پیش نظر اور ان کو ایمر جنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو سروس فراہم کرنے کیلئے دیگر علاقوں میں بھی سٹیشن قائم کئے جائیں گے ،ڈی جی نے مزید بتایا کہ سرکا ری اورنجی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچا ؤ اور کسی بھی ناگہانی کی صورت میں ریسکیو کے حوالے سے آگا ہی دینے اور ان کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر