نامعلوم شخص کی فائرنگ سے زمیندار قتل، ٹریفک حادثات نے 3جانیں لے لیں

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے زمیندار قتل، ٹریفک حادثات نے 3جانیں لے لیں

وہاڑی، میلسی، عبدالحکیم، صادق آباد(نمائندگان) نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے زمیندار کو قتل کر دیا ٹریفک کے مختلف حادثات میں3 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوگئے اس سلسلہ میں وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق دھند کی وجہ سے بوریوالہ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نواحی علاقہ 15ڈبلیوبی کا رہا ئشی سبزی فروش عزیزرحمانی جو موٹر سائیکل پرشہر سبزی کے لیے جارہا تھا کہ پٹرولنگ پو لیس چیک پو سٹ کے قریب جاں بحق ہو گیا اوردوسرے حادثہ میں ایک کار بوریوالہ سے وہاڑی سے آرہی تھی کہ ما چھیوال کے قریب گدھا گاڑی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں گدھا گاڑی کا ما لک اور نواحی گاؤں573ای بی کا رہائشی محمدلطیف اور اکرم علی ، محمدفیاض وغیرہ شدید زخمی ہو گئے میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق مہران کار نمبری MN3160 میلسی سے سائیفن روڈ کی طرف جا رہی تھی کہ غلام سرور اور اسکی بیوی اشرف مائی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر آر ا نمبر 1 آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو آرا نمبر 1 کے قریب ٹکر مار دی بیوی اشرف مائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکا شوہر غلام سرور شدید زخمی ہو گیا جسے شدید زخمی حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا گیا جبکہ کار کا ڈرائیور موقع سے فرا ر ہو گیا تھانہ سٹی پولیس میلسی نے کار کو تحویل میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کیمطابق سبزی منڈی عبدالحکیم کا نوجوان آڑھتی صدام حسین رقم کی وصولی کے بعد اپنے ساتھی فیاٖض کے ہمراہ اروتی سے واپس عبدالحکیم آرہاتھا کہ نکاسو کے قریب سامنے سے آنے موٹرسائیکل سے اس کی ٹکر ہو گئی اس ٹکر کے نتیجے میں صدام حسین سڑک پر گرگیا اور اسی اثناء میں ایک ٹریلر بھی آگیا جو صدام کے کچلتا ہوا گزر گیا جس نوجوان آڑھتی صدام حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھ فیاض کی اس حادثہ میں دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جس کو نشتر ہسپتال داخل کر ادیا گیا ہے ، صدام حسین کی نماز جنازہ اس کی رہائیش جناح آبادی شہادت کندلہ میں ادا کی گئی صادق آباد سے نامہ نگار کیمطابق موضع محمد مراد ڈاہر کا رہائشی 60سالہ بشیر احمد ولد لعل بخش گزشتہ صبح نماز فجر ادا کر کے مسجد سے باہر نکلا تو اسی اثناء میں ایک نامعلوم شخص نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں بشیر احمد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ‘پولیس تھانہ بھونگ نے واقعہ کی کاروائی شروع کر دی ہے ، تاحال معلوم نہ ہو سکا ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی یا دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

قتل حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر