ملتان میں فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

ملتان میں فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)مرچ‘ مصالحوں‘ چینی‘ شہد اور دودھ میں ملاوٹ کے بعد اب مردہ ضمیر والوں نے عوام کو گوشت بھی مردہ مرغیوں کا کھلانا شروع کردیا اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ ملتان سمیت ملک بھر میں فاسٹ فوڈ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ایک ماہ میں تیار ہونے والی مرغی بھی کم پڑگئی ہے ‘ مردہ جانوروں کے خون‘ مرغیوں کے فضلہ سے ہی تیار ہونے والی خوراک کھانے سے 2دن کا چوزہ ایک مہینہ کے اندر2کلو سے زائد وزن کی مرغی بن جاتا ہے ‘روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مرغیاں تیار ہونے کے باوجود ملک بھر میں فاسٹ فوڈ کی مانگ پوری نہیں پارہی کیونکہ اس کی بڑی وجہ اتنی سخت خوراک کھانے والی مرغیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہے ‘ پولٹری فارمز پر تیار ہونے والی مرغیوں کی زیادہ تعداد دوران پرورش مرجاتی ہے اور کوئی فارمرز اس نقصان سے دیوالیہ ہوچکے تھے مگر اب انہوں نے اپنا نقصان پورا کرنے کے لئے مبینہ طور پر مردہ مرغیوں کا گوشت فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر سپلائی کرنا شروع کردیا ہے ‘ملتان سمیت ملک بھر میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پیزا‘ شوارما‘ چکن کباب‘ تکے ‘ڈرم سٹک اور دیگر فوڈ آئٹمز بیشتر دکانوں پر مردہ مرغیوں کے گوشت سے تیار کئے جاتے ہیں ‘ مارکیٹ میں یہ مرغی کا گوشت سستے داموں سپلائی کیا جاتا ہے اور دکاندار بھی بغیر چھان بین اس گوشت کو فوڈ آئٹمز کے لئے استعمال کرتے ہیں مرچ مصالحے لگانے کے بعد گوشت کو ذائقہ دار بنادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کھانے والوں کو پتہ نہیں چلتا کہ گوشت کتنا ناقص اور مردہ ہے۔