بھارتی اداکار سلمان خان کو اسلحہ کیس سے بری کردیا گیا

بھارتی اداکار سلمان خان کو اسلحہ کیس سے بری کردیا گیا
بھارتی اداکار سلمان خان کو اسلحہ کیس سے بری کردیا گیا

  

نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کوا سلحہ کیس سے بری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے دبنگ خان پرنایاب ہرن کے شکار میں غیرقانونی اسلحہ استعمال کرنے کے کیس میں بری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کیخلاف اسلحہ کیس1998 میں جودھ پور میں درج کیا گیا تھا۔بالی ووڈ اداکار اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ سننے کیلئے جودھ پور عدالت میں موجود تھے۔سلمان خان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہوں نے اس ضمن میں کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور نہ ہی غیر قانونی اسلحہ استعمال کیا ہے۔ان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انہوں نے ایئر گن کی بجائے کوئی اور اسلحہ شکار کیلئے استعمال کیا۔عدالت نے انہیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے اس کیس سے انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں کے مطابق سلمان خان پر غیر قانونی اسلحہ استعمال کرنے کا مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب سلمان خان ،سونالی بندرے،نیلم اور تبو ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے جودھ پور کے قریب جنگل میں موجود تھے۔یادر ہے اس سے قبل بھی سلمان خان چنکار ہرن اور بلیک بکس کے شکار کے الزام میں سات دن کی جیل بھگت چکے ہیں۔راجستھان ہائیکورٹ بالی ووڈ سٹار کو چنکارا ہرن کے شکار کیس میں پہلے ہی بری کرچکی ہے۔جبکہ ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا تھا۔دبنگ خان ہٹ اینڈ رین کیس کا بھی سامنا کرچکے ہیں۔

مزید : تفریح