کرپشن کا خاتمہ ہماری کوشش، ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں: سراج الحق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، ہماری کوشش ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہو تاکہ سب کو کلین اور گرین پاکستان ملے۔
سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ، نوٹس جاری
تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی کیلئے جماعت اسلامی کی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں ہمیں بولنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں سب کا احتساب ہونا چاہئے اور سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہو، پھر ان سب کا احتساب ہو جن کے نام پانامہ سکینڈل میں آئے ہیں۔
”پانامہ کا الزام پی ٹی آئی نہیں،آئی سی آئی جے نے لگایا“فواد چوہدری
سراج الحق نے کہا کہ احتساب کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا اس لئے ہماری کوشش ہے کرپشن کا خاتمہ ہو تاکہ عوام کو کلین اور گرین پاکستان ملے۔