سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ، نوٹس جاری

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے ...
سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ، نوٹس جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی نااہلی کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے پاناما کیس سننے والے بینچ کے سامنے وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے درخواست جمع کرائی جسے سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظماور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری  کر تے ہوئے نوازشریف سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

وزیر اعظم کیلئے جھوٹ بولنے کا حق مانگا جا رہا ہے: شیخ رشید

بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف سے استفسار کیا کہ کیا آپ درخواست پر دلائل دینے کو تیار ہیں جس پر وکیل نے جواب دیا کہ تحریری دلائل تیار ہیں جو ابھی دے سکتا ہوں ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے بعد آپ دلائل دیں ، چاہتے ہیں درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ہوں اور پھر فریقین کو سنا جائے ۔

جل پری جیسی نظر آنے والی یہ خواتین دراصل کون ہیں اور ان کی یہ حالت کیسے ہوگئی؟ حقیقت آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گی، انتہائی حیران کن انکشاف

مزید : قومی /اہم خبریں