امریکی سینیٹر جان مکین کا آصف علی زرداری کے اعزاز میں اعشائیہ ،پاک امریکی تعلقات پر تبادلہ خیال
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے امریکی سینیٹر جان مکین نے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی سینیٹر جان مکین نے آصف علی زرداری کے اعزاز میں اعشائیہ دیا ۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور دہشت گردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔