”خواہش ہےکہ طیبہ کو پڑھا کر بیرسٹر بناﺅں“زمرد خان

”خواہش ہےکہ طیبہ کو پڑھا کر بیرسٹر بناﺅں“زمرد خان
”خواہش ہےکہ طیبہ کو پڑھا کر بیرسٹر بناﺅں“زمرد خان

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سویٹ ہومز کے سربرہ زمرد خان نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے طیبہ کو پڑھا کر بیرسٹر بناﺅں۔طیبہ کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا نوٹس نہیں تھا اس لئے اس کو پیش نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمرد خان کا کہنا تھا کہ طیبہ سویٹ ہوم میں بچوں میں گھل مل گئی ہے،جب تک ڈی این اے کی حتمی رپورٹ نہیں آتی طیبہ سویٹ ہوم میں ہی رہے گی۔

یاد رہے طیبہ تشدد کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد طیبہ کو پاکستان سویٹ ہومز کے حوالے کر دیا گیا تھا اور حکم دیا گیا تھا کہ جب تک طیبہ کے حقیقی والدین کا تعین نہیں ہوجاتا طیبہ سویٹ ہومز میں رہے گی جس کے بعد زمرد خان طیبہ کو سویٹ ہومز لے گئے تھے۔آج سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : قومی