ساتویں جماعت کے طالبعلم کی خود کشی پر کلاس ٹیچر شامل تفتیش

ساتویں جماعت کے طالبعلم کی خود کشی پر کلاس ٹیچر شامل تفتیش
ساتویں جماعت کے طالبعلم کی خود کشی پر کلاس ٹیچر شامل تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد پولیس نے خود کشی کرنے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کی کلاس ٹیچر کو شامل تفتیش کر لیا، خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ وہ اسامہ کو اپنا شاگرد سمجھتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں ساتویں جماعت کے طالب علم اسامہ نے مبینہ طور پر خاتون ٹیچر سے محبت میں ناکامی پر خودکشی کر لی تھی۔پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سکول ٹیچر شیبہ نوشیرواں کو شامل تفتیش کر کے بیان قلمبند کر لیا ہے۔پولیس کو دئیے گئے بیان میں ٹیچر نے بتایا کہ وہ اسامہ کو اپنا شاگرد سمجھتی تھی اور اس کے ان خیالات کے بارے میں بلکل نہیں جانتی تھی ، پولیس نے موقع پر موجود 20 طالب علموں اور اسامہ کے چھوٹے بھائی کا بیان بھی قلمبند کیا ہے۔

جل پری جیسی نظر آنے والی یہ خواتین دراصل کون ہیں اور ان کی یہ حالت کیسے ہوگئی؟ حقیقت آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گی، انتہائی حیران کن انکشاف

طالب علموں نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اسامہ نے سب کے سامنے پستول سے اپنے پیٹ میں گولی ماری ، پولیس کا کہنا ہے کہ اسامہ نے سکول ٹیچر سے محبت سے متعلق خط اپنے چھوٹے بھائی کے ذریعے پرنسپل کو پہنچانے کے لئے کیا تھا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع خود کشی ہی ہے ، ابھی تک اس میں کوئی اور پہلو نظر نہیں آ رہا ، لڑکے کے رشتہ دار واقع کو غلط رنگ دے رہے ہیں ۔

جس مرد یا عورت میں یہ 3چیزیں موجود ہوں وہ صنف مخالف کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں، سائنسدانوں نے سب سے بڑا معمہ حل کردیا

مزید :

اسلام آباد -