بھائی کی جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر خاوند کا بیوی پر تشدد

بھائی کی جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر خاوند کا بیوی پر تشدد
بھائی کی جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر خاوند کا بیوی پر تشدد

  

قصور (ویب ڈیسک) قصور کے نواحی گاﺅں بھوجہ میں عزت سے عاری خاوند نے بھائی کی جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر اپنی بیوی کو اہل خانہ کے ہمراہ مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کمرے میں بند کردیا۔ 15 پر کال کرنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ظالم سسرالیوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کے مبینہ طور پر مقدمہ درج نہ کرنے پر متاثرہ خاتون اپنی بوڑھی بیوہ ماں کے ہمراہ ڈی پی او آفس قصور پہنچ گئی۔

جل پری جیسی نظر آنے والی یہ خواتین دراصل کون ہیں اور ان کی یہ حالت کیسے ہوگئی؟ حقیقت آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گی، انتہائی حیران کن انکشاف

تفصیلات کے مطابق بستی قادر آباد کی رہائشی بیوہ خاتون رحمت بی بی نے ڈیڑھ سال قبل اپنی بیٹی (ق) کی شادی مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں بھوجہ کے عابد نامی نوجوان سے کی۔ ڈی پی او آفس قصور میں دی گئی درخواست میں رحمت بی بی نے موقف اختیار کیا کہ (ق) کا دیور آصف شروع دن سے ہی اس کی بیٹی پر بری نگاہ رکھتا تھا۔ وقوعہ کی رات آصف اس کے خاوند اور دیگر اہلخانہ کی موجودگی میں زناکاری کی نیت سے اسے گھسیٹ کر کمرے میں لے گیا جس پر (ق) نے شور مچانا شروع کردیا جس پر اس کے خاوند عابد سمیت اس کی ساس ثریا بی بی، نند نازیہ بی بی، دیور آصف اور راشد نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کمرے میں بند کردیا۔

’میں تو سمجھتی تھی ‘خود کشی کرنے والے طال علم کی استانی بھی سامنے آگئی

(ق) نے کمرے میں پڑے موبائل سے پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کو ظالم سسرالیوں کے چنگل سے رہائی دلائی۔ رحمت بی بی کے مطابق واقعہ کو ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود مصطفی آباد پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لیتی رہی تاہم گزشتہ روز ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جس مرد یا عورت میں یہ 3چیزیں موجود ہوں وہ صنف مخالف کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں، سائنسدانوں نے سب سے بڑا معمہ حل کردیا

مزید : قصور