وزیراعظم اور راحیل شریف کی ملاقات خارج ازامکان قرار

وزیراعظم اور راحیل شریف کی ملاقات خارج ازامکان قرار
وزیراعظم اور راحیل شریف کی ملاقات خارج ازامکان قرار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور سابق آرمی چیف راحیل شریف پیر سے سوئٹزر لینڈ کے سیاحتی مقام ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سلسلے میں موجود ہیں اور مزید تین روز وہیں قیام کریں گے تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں رہنماﺅں میں باضابطہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا امکان ہے ۔ روزنامہ جنگ نے ڈیووس میں موجود ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم اپنے سخت شیڈول کی وجہ سے مصروف ہیں ، وہ آج تاجررہنماﺅں سے خطاب کریں گے جبکہ جمعرات کو بل گیٹس سے ملاقات شیڈول ہے ۔ وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے بھی کسی باضابطہ ملاقات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

پانامالیکس، ’خوش کیتاای‘کمرہ عدالت میں دانیال عزیز نے جذباتی تالی بجا دی

مزید : اسلام آباد