”پانامہ کیس پاکستان کا ہی نہیں دنیا کا دلچسپ کیس ہوتا جارہا ہے“شیخ رشید

”پانامہ کیس پاکستان کا ہی نہیں دنیا کا دلچسپ کیس ہوتا جارہا ہے“شیخ رشید
”پانامہ کیس پاکستان کا ہی نہیں دنیا کا دلچسپ کیس ہوتا جارہا ہے“شیخ رشید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس پاکستان کا ہی نہیں دنیا کا دلچسپ کیس ہوتا جارہا ہے۔پانامہ کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس مہینے کے آخر تک کیس ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں تحائف کے تبادلے پر بات ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آج عدالت نے کہا کہ آپ پرمنی لانڈرنگ کا کیس بھی ہے۔استثنیٰ کے بعد آج تحفے آگئے ہیں ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ سیاست کی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا۔قومی اسمبلی جب جھوٹ کی منڈی بن جائے تو پھر اس ملک کا کیا ہو سکتا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بچے پیسے باہر کیسے لیکر گئے اس پر دلائل شروع ہونگے۔

مزید : قومی