اسلام آباد ، کشمیر ، پشاوراور گلگت بلتستان میں بارش جاری، مری اور نواح میں برفباری : محکمہ موسمیات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ اس وقت کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مری اور اس کے گردونواح میں رات سے برفباری ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مری میں 02فٹ برف پڑ چکی ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
وزیر اعظم کیلئے جھوٹ بولنے کا حق مانگا جا رہا ہے: شیخ رشید
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند بھی پڑ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور، بنوں ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی اورملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
صدر اوباما نے غداری کے الزام میں قید جاسوس خاتون چیلسی میننگ کی سزا معاف کر دی
سب سے زیادہ بارش پنجاب:مری 32، اسلام آباد (سیدپور16، زیروپوائنٹ 10، گولڑہ11، بوکڑہ07)، کامرہ10، مندی بہاﺅالدین07، راولپنڈی (شمس آباد07، چکلالہ04)، سرگودھا01، خیبر پختونخوا: رسالپور11، مالم جبہ10، چراٹ07، پشاور (ائیرپورت09، سٹی04)، دیر، پاراچنار02، بنوں،کالام،سیدوشریف01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ08، راولاکوٹ05، کوٹلی 04، مطفرآباد01ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ03انچ، راولاکوٹ، کالام01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
محمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردومنفی10، گوپس منفی09، استور، پاراچنار منفی07، کالام منفی 06، قلات، مری، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ، گلگت منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔