جائیداد اور اکاﺅنٹس واپس کریں، مشرف کے اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

جائیداد اور اکاﺅنٹس واپس کریں، مشرف کے اہلخانہ عدالت پہنچ گئے
جائیداد اور اکاﺅنٹس واپس کریں، مشرف کے اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی اہلیہ صہبا مشرف اور بیٹی عائلہ رضا نے خصوصی عدالت میں درخواست دائرکی ہے کہ ان کی جائیداد اور اکائونٹس ضبط کرنے کا حکم واپس لیا جائے۔

”پانامہ کیس پاکستان کا ہی نہیں دنیا کا دلچسپ کیس ہوتا جارہا ہے“شیخ رشید

بیگم صہبا مشرف اور بیٹی عائلہ رضا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے اسلام آباد میں اپنا فارم ہاو¿س، ڈی ایچ اے اسلام آباد اور کراچی کے پلاٹس اپنی اہلیہ کو تحفے میں دیے تھے جبکہ کراچی کا دوسرا پلاٹ اپنی بیٹی عالیہ رضا کے نام کیا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد پرویز مشرف کا پنشن اکائونٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ صہبا مشرف کا موقف ہے کہ ان کا گزر بسر ہی پنشن اکائونٹ سے ہوتا ہے۔ پرویز مشرف علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں اور علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آجائیں گے۔درخواست میں عدالت سے جائیداد اور بنک اکائونٹس ضبط کرنے کے احکامات واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید : لاہور