پاکستان کا 8سال بعد چین کو 500ملین ڈالر قرضہ واپس کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے 8 سال بعد چین سے حاصل کردہ500ملین ڈالر کا قرضہ جنوری میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ قرضہ2009 میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر رکھنے کیلئے لیا گیا تھا ، جسے خرچ نہیں کیا گیا اور ہر سال اس کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کی جا رہی تھی تاہم ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس قرض کو مزید ایک سال کیلئے رول اوور نہیں کرایا جائے گا اور اس کی ادائیگی کی جائے گی۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ حکومت نے اس قرض کی واپسی کیلئے وزیر اعظم سے اجازت حاصل کر لی،سٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی کہ وہ 23جنوری کو یہ قرض چین کو واپس کر دے۔