ڈرامہ سیریل ” بلبلے “ نے حقیقی معنوں میں مقبولیت کو آسمان پر پہنچا دیا،اداکار نبیل

ڈرامہ سیریل ” بلبلے “ نے حقیقی معنوں میں مقبولیت کو آسمان پر پہنچا ...
ڈرامہ سیریل ” بلبلے “ نے حقیقی معنوں میں مقبولیت کو آسمان پر پہنچا دیا،اداکار نبیل

  

لاہور( این این آئی) اداکار نبیل نے کہاہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ کی ڈرامہ سیریل ” دھواں “ میری وجہ شہرت بنی اس کے بعد لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر کراچی سے بننے والا سٹ کام ” بلبلے “ نے حقیقی معنوں میں میری اور دیگر اداکاروں کی مقبولیت کو آسمان پر پہنچا دیا ۔ انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سٹ کام ” بلبلے “ میں اداکارہ حنا دلپذیر ،محمود اسلم اور عائشہ عمر کو بھی بھرپور ملک گیرشہرت ملی ۔

محمود اسلم کاشمار سینئر اداکاروں میں ہوتاہے وہ اس سے قبل بھی متعدد ڈرامہ سیریل میں ایسے کردار ادا کرچکے ہیں جو ان کی پہچابنے مگر ” بلبلے “ میں ان کو ”محمود “کے کردار سے بچہ بچہ پہچاننے لگا ہے ۔ نبیل نے کہاکہ میں نے خود کو ٹی وی ڈراموں تک محدود کر رکھا ہے ، مختلف پروڈیوسروں کی طرف سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے مگر میں خود سنجیدگی سے اس طرف توجہ نہیں دے رہا اور ہو سکتا ہے کہ بہت جلد میرے پرستار مجھے بڑی سکرین پر بھی دیکھیں ۔

مزید : تفریح