شکار پور: پولیس نے کم سن بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی ، والدین گرفتار

شکار پور: پولیس نے کم سن بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی ، والدین گرفتار
شکار پور: پولیس نے کم سن بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی ، والدین گرفتار

  

شکار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شکار پور کے نواح میں پولیس نے کم عمر بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنادی اور والدین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکار پور کے گاو¿ں قمر دین میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر8سالہ اللہ ڈنو کا نکاح 12سالہ علیمہ اور ان کے وٹے سٹے میں 2سالہ عبدااللہ کا نکاح 4ماہ کی دعا سے کرانی کی کوشش ناکام بنا دی ۔اس دوران بچوں کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ نکاح خواں اور مہمان فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاو¿ں قمر دین میں کارروائی کی تو وہاں پر چار بچوں کی شادی کی تقریب جاری تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے اور نکاح خواں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : سکھر