قومی اسمبلی کے ایک ، صوبائی اسمبلیوں کے بیس ارکان کی رکنیت تاحال معطل

قومی اسمبلی کے ایک ، صوبائی اسمبلیوں کے بیس ارکان کی رکنیت تاحال معطل
قومی اسمبلی کے ایک ، صوبائی اسمبلیوں کے بیس ارکان کی رکنیت تاحال معطل

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ایک رکن اور صوبائی اسمبلیوں کے 20 ارکان کی رکنیت اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرنے کی وجہ سے تاحال معطل ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے کوہاٹ سے رکن شہریار آفریدی نے ابھی تک مالی 2015-16ءکے گوشوار جمع نہیں کرائے ، پنجاب اسمبلی کے دو اراکین ملک سجاد حسین جوئیہ اور سردار محمد جمال خان لغاری نے اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے ، سندھ اسمبلی کے 18اراکین بھی اپنے گوشوارے جمع نہیں کرسکے ، عمومی نشستوں پر کامیاب محمدسلیم راجپوت ،محمد علی بھٹو، مخدوم خلیل الزمان، خالد بن ولایت، محفوظ یار خان ،محمد جاوید ، محمد کامران، سید محمد قمر عباس رضوی، سید فیصل علی سبزواری اور مخصوص نشستوں پر کامیاب شہناز بیگم ،ریحانہ لغاری ، رخسانہ پروین، غزالہ سیال، فرحت سیمی ، بلقیس مختار، نصرت بانو سحر عباسی ، صوراتھ اور مکیش کمار چاولہ شامل ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے ہر مالی سال کے اختتام کے 90 روز کے اندر اندر اپنے یا اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے لازمی ہیں تاہم ان اراکین کی جانب سے اپنے گوشوار جمع نہیں کرائے گئے جس کی وجہ سے ان کی ممبر شپ معطل ہے اور وہ اسمبلی یاقائمہ کمیٹیوں کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

مزید : قومی