عمران خان کو جھوٹے الزامات پر شریف خاندان سے معافی مانگنا پڑیگی :مریم اورنگزیب

عمران خان کو جھوٹے الزامات پر شریف خاندان سے معافی مانگنا پڑیگی :مریم ...
عمران خان کو جھوٹے الزامات پر شریف خاندان سے معافی مانگنا پڑیگی :مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے منی ٹریل کے تمام دستاویز سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں ۔ عمران خان کے پاس سیاست کرنے کو اور کچھ نہیں اس لیے پاناما پر سیاست کر رہے ہیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم اور انکے بچوں پر جھوٹے الزامات لگائے اور اب ان الزامات کو ثابت کرنے کیلئے انکے پاس کوئی ثبوت نہیں اس لیے انہیں سب کچھ جھوٹ لگ رہا ہے۔

پی ٹی آئی والے جتنی روٹین سے عدالت آتے ہیں اسی طرح سکول جاتے تو سیکھ لیتے کہ جھوٹ نہیں بولتے : طلال چودھری

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کو کنٹینر پر کیس لڑنے اور اداروں کو برا بھلا کہنے کی عادت ہے ، انہیں جھوٹ الزامات پر شریف خاندان سے معافی مانگنا پڑیگی۔ وزیر اعظم کے وکیل عدالت میں جواب دیے رہے ہیں ۔ عمران خان کو الزامات لگانے اور معافی مانگنے کی عادت ہے ۔

آپ کے گھر میں موجود وہ چیز جو چپکے سے آپ کی جان لے سکتی ہے

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مریم نواز سے متعلق بھی غلط بیانی کی تاہم مریم نواز نے تمام دستاویز سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں اور اگر مزید ثبوت بھی طلب کیے گئے تو جمع کرائے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے نہ پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے جھوٹ بولا اور نہ قوم سے خطاب کے دوران غلط بیانی کی ۔

مزید : قومی