امریکی صدر اوباما کا اقوام متحدہ کے گرین کلائمیٹ فنڈ کے لئے 50 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

امریکی صدر اوباما کا اقوام متحدہ کے گرین کلائمیٹ فنڈ کے لئے 50 کروڑ ڈالر دینے ...
امریکی صدر اوباما کا اقوام متحدہ کے گرین کلائمیٹ فنڈ کے لئے 50 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے اقوام متحدہ کے گرین کلائمیٹ فنڈ میں 50 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر اوباما نے اپنی حکومت کے خاتمہ کے صرف تین روز قبل اقوام متحدہ کے کلائمٹ فنڈ میں 50 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے اور یہ رقم امریکا دوسری مرتبہ دے رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام میں دیے جانے والے فنڈ کا بنیادی مقصد دنیا کے غریب تریں ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفہ اثرات کو کم کرنا ہے۔

مزید : بین الاقوامی