آسٹریلوی بلے باز کرس لائن پاکستان کے خلاف آخری تین ون ڈے دستبردار

آسٹریلوی بلے باز کرس لائن پاکستان کے خلاف آخری تین ون ڈے دستبردار
آسٹریلوی بلے باز کرس لائن پاکستان کے خلاف آخری تین ون ڈے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز کرس لائن گردن کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز اور نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ پیٹرہینڈزکومب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ (کل) جمعرات کو گرین شرٹس کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔

26 سالہ آسٹریلین بلے باز کرس لائن نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا لیکن گردن کی انجری کے باعث انہیں دوسرے ون ڈے سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔ آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین کے مطابق کرس لائن کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ گرین شرٹس کے خلاف آخری ون ڈے ون ڈے اور اس کے بعد کیویز کے خلاف شیڈول چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ لائن سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل -