جنوبی افریقہ میں روایتی ادویات کی تیاری کے لئے 3 شیروں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا

جنوبی افریقہ میں روایتی ادویات کی تیاری کے لئے 3 شیروں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا
جنوبی افریقہ میں روایتی ادویات کی تیاری کے لئے 3 شیروں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا

  

کیپ ٹاؤن (اے پی پی) جنوبی افریقہ میں شیر پالنے والے بازی گروں نے ملی بھگت کر کے تین شیروں کے کھانے میں زہر ملادیا جس کے بعد مقامی معالجین نے ان کے پنجے کاٹنے کے بعد شیروں کو کاٹ دیا تاکہ وہ روایتی ادویات تیار کر سکیں۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ نے پولیس ترجمان مقآتشے نگوئیپے کے حوالہ سے بتایا کہ شیروں کو لمپوپو نامی صوبہ میں کھیل تماشا کے دوران کھانے میں زہر دیا گیا جس کے کچھ دیر بعد تین افراد باڑ کاٹ کر ان کے احاطے میں داخل ہو ئے اور روائتی ادویات کی تیاری کا مواد لینے کے لئے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ پولیس شیروں کے خون کی ٹریل کے تعاقب میں ملزمان کی چھوڑی گئی گاڑی تک پہنچ گئی۔ شیروں کے پالنے والوں نے ابتدائی طور پر بتایا کہ موزمبیق کے روائتی معالج جانوروں کے مختلف حصوں کے عوض انہیں بھاری رقوم دیتے ہیں۔ پولیس نے اس بارے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس