امریکن بزنس کونسل کے 78 فیصد اراکین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں

امریکن بزنس کونسل کے 78 فیصد اراکین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں
امریکن بزنس کونسل کے 78 فیصد اراکین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں

  

اسلام آباد(اے پی پی) امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے 78 فیصد سے زائد اراکین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ اے بی سی کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی شرح نمو کی باعث کونسل کے اراکین ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس کئے گئے سروے کے مطابق کونسل کے 65 فیصد رکن پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے اس طرح گزشتہ سال ک مقابلہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند اراکین کی شرح میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں اور قوی معیشت کی شرح نمو میں مسلسل اضافہ کے نتیجے میں امریکن بزنس کونسل کے اراکین پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں و اصلاحات کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید : بزنس