بھارت: شادی سے انکار ، خاتون نے عاشق پر تیزاب پھینک دیا

بھارت: شادی سے انکار ، خاتون نے عاشق پر تیزاب پھینک دیا
بھارت: شادی سے انکار ، خاتون نے عاشق پر تیزاب پھینک دیا

  

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں شادی سے انکار کرنے پر خاتون نے عاشق پر تیزاب پھینک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں شادی سے انکار کرنے پر ایک خاتون نے اپنے عاشق پر تیزاب پھینک دیا ہے پولیس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔خاتون پیشے سے نرس ہے اسں نے 32 سالہ جے کمار پروشوتم کے چہرے پر تیزاب پھینکا ہے اور ہسپتال میں ان کے چہرے پر چاقو سے وار کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

پروشوتم نے مقدمہ درج کروا دیا ہے جس کے مطابق لیدیا یشپال نامی نرس سے ان کا اچھا رشتہ تھا اور لیدیا ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ لیکن وہ شادی سے اس لیے انکار کر رہے تھے کہ دونوں کے مذاہب مختلف تھے اور اسی سبب ان کے والدین اس شادی کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔پولیس کے پاس درج شکایت کے مطابق پروشوتم نے لیدیا سے گذشتہ تین ماہ سے دوری قائم کر رکھی تھی اور لیدیا یہ جان کر شدید غصے میں تھیں کہ پروشوتم شادی کے لیے دوسری لڑکی تلاش کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی