آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا سے ملاقات ،فاٹا ،خیبر پختونخوامیں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سفیر کا شکریہ ادا کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا سے ملاقات ،فاٹا ،خیبر پختونخوامیں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سفیر کا شکریہ ادا کیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے فاٹا اورخیبر پختونخوامیں ترقیاتی منصوبوں کے لئے یو اے ای کے سفیر کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

سینیٹ نے باچا خان ائیرپورٹ کی توسیع و تجدید کیلئے جائزہ کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفیر عیسیٰ عبداللہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے قندھار حملے میں جاں بحق ہونے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی ہلاکت پراظہارافسوس کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے حوالے سے سفیرکے کردارکو بھی سراہا۔

مزید : قومی /اہم خبریں