سعد رفیق کو مستعفی ہو جا نا چاہیے،احتساب کمیشن پر کوئی سیاسی دباونہیں:مشتاق غنی

سعد رفیق کو مستعفی ہو جا نا چاہیے،احتساب کمیشن پر کوئی سیاسی دباونہیں:مشتاق ...
سعد رفیق کو مستعفی ہو جا نا چاہیے،احتساب کمیشن پر کوئی سیاسی دباونہیں:مشتاق غنی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان خیبرپختونخواحکومت مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ریلوے میں جتنے حادثات خواجہ سعد رفیق کے دور میں ہوئے ہیں اس حساب سے انہیں اب تک مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، احتساب کمیشن پر کوئی بھی سیاسی دباونہیں ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، ڈی جی فوڈ اتھارٹیز پنجاب کاپی اے اور ڈرائیور گرفتار

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے بیان پرترجمان خیبرپختونخواحکومت کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر ریلوے کوکے پی میں کرپشن نظرآتی ہے تووہ اپنی بنائی ہوئی نیب سے تحقیقات کروالیں،خیبر پختونخوا میں احتساب کا عمل مکمل غیرجانبدار اور شفاف ہے۔سعد رفیق سنسکرت کے زمانے کے انجن پر بیٹھ کر آئیں ،انہیں بلین ٹری سونامی کا ایک ایک درخت گنوا دیں گے۔

مزید : پشاور