اوباما کے پاس قیدیوں کی فہرست ہے جنہیں رہا کیا جا سکتا،حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست کرے:سراج الحق

اوباما کے پاس قیدیوں کی فہرست ہے جنہیں رہا کیا جا سکتا،حکومت پاکستان ڈاکٹر ...
اوباما کے پاس قیدیوں کی فہرست ہے جنہیں رہا کیا جا سکتا،حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست کرے:سراج الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اپریکی صدر باراک اوباما کے پاس ان تمام قیدیوں کی فہرست موجود ہے جنہیں رہا کیا جا سکتا ہے،حکومت پاکستان بھی امریکی انتظامیہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے درخواست کرے۔

سعد رفیق کو مستعفی ہو جا نا چاہیے،احتساب کمیشن پر کوئی سیاسی دباونہیں:مشتاق غنی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکلانے بھی صدر اوباما کی انتظامیہ سے ان کی رہائی کے لئے رابطہ کیا ہوا ہے۔امریکی قیدیوں کی فہرست میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام بھی شامل ہے،وہ پچھلے 14 سال سے جیل میں ہیں۔ہمارے حکمرانوں نے ریمنڈ ڈیوس کو آرام سے واپس بھیج دیا تھا لیکن ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ان کے لئے ترجیحات نہیں ۔ ہماری حکومت وہی بات کرتی ہے جو امریکی حکومت چاہتی ہے،اگر حکمران اوباما سے کھل کر بات کریں تو ڈاکٹر عافیہ واپس آسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب امریکا میں اقتدار کی منتقلی ہو رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر کے طور پر اقتدار سنبھالیں گے۔

مزید : اسلام آباد