”کیا آپ ملکہ ترنم ہیں“ایم پی اے نصرت سحر کے اسمبلی میں بولنے پر قائم مقام سپیکر شہلا رضا نے مائیک بند کردیا

”کیا آپ ملکہ ترنم ہیں“ایم پی اے نصرت سحر کے اسمبلی میں بولنے پر قائم مقام ...
”کیا آپ ملکہ ترنم ہیں“ایم پی اے نصرت سحر کے اسمبلی میں بولنے پر قائم مقام سپیکر شہلا رضا نے مائیک بند کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)”کیا آپ ملکہ ترنم ہیں“ایم پی اے نصرت سحر کے اسمبلی میں بولنے پر قائم مقام سپیکر شہلا رضا نے مائیک بند کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق قائم سپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ہونیوالے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خوب نوک جھونک ہوئی ہے،جب فنکشنل لیگ کی ایم پی اے نصرت سحر نے بولنا چاہا تو سپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ ملکہ ترنم ہیں کہ آپ کو لوگ سنتے رہیں،آپ کے بولنے سے ارکان کے سر میں درد ہورہا ہے آپ خاموش ہوجائیں جس پر نصرت سحر نے جواب دیا کہ آپ غیر جانب دار ہیں سب کو سننا آپ کا کام ہے جس پر سپیکر نے ایم پی اے کا مائیک ہی بند کردیا۔

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے نصرت سحر عباسی پر طنزکے تیر برساتے ہوئے کہا کہ اتنے دنوں بعد آئی ہیں پھر بھی آرام نہیں ہے،شہلا رضا نے مزید کہا کہ دوا کھایا کریں اور ہلا کر کھایا کریں۔

سندھ اسمبلی اجلاس،نصرت سحر عباسی نے’ اینٹی کرپشن ‘کو’ آنٹی کرپشن‘ کہہ ڈالا

واضح رہے اس دوران وزیرصحت سندھ نثار کھوڑواور نصر ت سحر کے درمیان گرما گرم گفتگو ہوئی،نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وزیرصحت کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوں جس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ معزز رکن کو خامو ش کرائیں۔نصر ت سحر نے کہا کہ نثار کھوڑو مجھے براہ راست مخاطب نہ کریں۔

مزید : کراچی