فیس بک پر ہر وقت ایک دوسرے کے بارے میں تصاویر اور سٹیٹس لگانے والے جوڑوں کا انتہائی شرمناک راز سائنسدانوں نے بے نقاب کردیا، کہیں آپ بھی اُن میں سے تو نہیں جو۔۔۔

فیس بک پر ہر وقت ایک دوسرے کے بارے میں تصاویر اور سٹیٹس لگانے والے جوڑوں کا ...
فیس بک پر ہر وقت ایک دوسرے کے بارے میں تصاویر اور سٹیٹس لگانے والے جوڑوں کا انتہائی شرمناک راز سائنسدانوں نے بے نقاب کردیا، کہیں آپ بھی اُن میں سے تو نہیں جو۔۔۔

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر ہمہ وقت ایک دوسرے کے متعلق پوسٹس کرتے رہنے اور اپنی تصاویر شیئرکرتے رہنے والے جوڑوں کے متعلق ماہرین نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آئندہ لوگ کوئی بھی پوسٹ کرنے سے پہلے سوچیں گے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”جو جوڑے اپنی انتہائی ادنیٰ قسم کی تصاویر بھی پوسٹ کرتے ہیں وہ اپنے تعلق کے متعلق عدم تحفظ اور عدم اطمینان کا شکار ہوتے ہیں اورلاشعوری طور پر ان پوسٹس کے ذریعے دوسروں سے اپنے تعلق کی توثیق چاہتے ہیں۔“

ریلیشن شپ کی ماہر نکی گولڈسٹین کا کہنا تھا کہ ”جن جوڑوں کا تعلق اتنا مضبوط نہیں ہوتا اور وہ اسے برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں، ان کے لیے پوسٹس کے نیچے آنے والے کمنٹس اور لائیکس خاصے حوصلہ افزاءہوتے ہیں۔یہ لوگ اپنے تعلق کے متعلق خود کوئی رائے نہیں رکھتے بلکہ ان کے نزدیک اپنے رشتے کے بارے میں دوسروں کی رائے زیادہ اہم ہوتی ہے۔“

جس مرد یا عورت میں یہ 3چیزیں موجود ہوں وہ صنف مخالف کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں، سائنسدانوں نے سب سے بڑا معمہ حل کردیا

نکی گولڈسٹین کا مزید کہنا تھا کہ ”ایسے لوگ اپنے پارٹنر کی یادونوں کی عام سی تصاویر بھی فوراً فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں۔ یہ جب اکٹھے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتے رہتے ہیں اور آنے والے فیڈ بیک میں مشغول رہتے ہیں۔ایسے لوگ تصاویر کو جو کیپشن دیتے ہیں وہ بہت عام ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عموماً ”مائی مین“ یا ”مائی گرل“ لکھتے ہیں یا پھر ”مسنگ دی مومنٹ“ لکھتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس