نوازشریف کی چیئرمین عالمی اقتصادی فورم کلاز سے ملاقات،دنیابھرسے بزنس گروپ پاکستان کی طرف متوجہ ہورہے ہیں:کلاز شواب

نوازشریف کی چیئرمین عالمی اقتصادی فورم کلاز سے ملاقات،دنیابھرسے بزنس گروپ ...
نوازشریف کی چیئرمین عالمی اقتصادی فورم کلاز سے ملاقات،دنیابھرسے بزنس گروپ پاکستان کی طرف متوجہ ہورہے ہیں:کلاز شواب

  

ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نوازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کلاز شواب سے ملاقات کی ہے جس میں کلاز شواب نے نوازشریف کو عالمی تاجر رہنماﺅں کے پاکستان پر اعتماد سے آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران کلاز شواب نے پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیاکے ذریعے علاقائی روابط کی قیادت کررہاہے، پاکستان میں امن وامان اورتوانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی،دنیابھرسے بزنس گروپ پاکستان کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔

مزید : قومی