جاز اور وارد کے صارفین بیلنس ریچارج کرنے کیلئے اب ایک ہی سکریچ کارڈ استعمال کر سکیں گے

جاز اور وارد کے صارفین بیلنس ریچارج کرنے کیلئے اب ایک ہی سکریچ کارڈ استعمال ...
جاز اور وارد کے صارفین بیلنس ریچارج کرنے کیلئے اب ایک ہی سکریچ کارڈ استعمال کر سکیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موبی لنک اور وارد کے ضم ہونے کے بعد اب بالآخر وہ خبر بھی آ ہی گئی ہے جس کا صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

تفصیلات کے مطابق موبی لنک نے جاز اور وارد صارفین کیلئے بیلنس ریچارج کرنے کیلئے ایک ہی سکریچ کارڈ کی سہولت متعارف کروا دی ہے ،کمپنی کا کہناہے کہ دونوں کنکشنز کے صارفین اب ایک ہی کارڈ کے ذریعے سم میں بیلنس ڈال سکتے ہیں ۔موبی لنک کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ جاز اور وارد کے صارفین اب جاز لوڈ کے ذریعے اپنی سم میں ایزی لوڈ کروا سکتے ہیں جبکہ دونوں صارفین ایک ہی کارڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔موبی لنک کے سی سی او آصف عزیز نے کہاہے کہ ہم اپنے معزز صارفین کی توقعات کو پوراکرنے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کر رہے ہیں ۔

مزیدپڑھیں:عالمی اقتصادی فورم میں شرمین عبید اور کرن جوہر کے درمیان انتہائی دلچسپ مکالمہ

مزید : بزنس