ڈی جی رینجرز سندھ کا بلدیہ ٹاون سعید آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکٹرز کمانڈرز نے کراچی آپریشن پر بریفنگ دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعیدنے بلدیہ ٹاون سعید آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران سیکٹرز کمانڈرز نے انہیں کراچی میں جاری آپریشن پر بریفنگ بھی دی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ دورے کے موقع پر ڈی جی رینجرز نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف شہروں کارروائی،11کلو ہیروئن،164کلو حشیش برآمد