اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد ،ایک بڑے کو آدمی سزا ہوگئی تو لوگ سپریم کورٹ کوسلیوٹ کرکے گزریں گے: شیخ رشید

اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد ،ایک بڑے کو آدمی سزا ہوگئی تو لوگ سپریم کورٹ ...
اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد ،ایک بڑے کو آدمی سزا ہوگئی تو لوگ سپریم کورٹ کوسلیوٹ کرکے گزریں گے: شیخ رشید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے،کسی ایک بڑے کو آدمی کو سزا مل گئی تو لوگ رک کر سپریم کورٹ کو سلیوٹ کرکے گزاکریں گے۔

نواز شریف جلد جیل میں ،درباری نیا روزگارتلاش کریں گے:نعیم الحق

دنیا نیوز کے پروگرام”آن دی فرنٹ “ میں گفتگو کے دوران شیخ رشیدنے وزیراعظم پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کوئی برا وقت نہیں دیکھا ،انہوں نے شروع سے ہی بادشاہی دیکھی اور کی ہے۔پیسے کور کرنے کیلئے ن لیگ چوٹی کے وکیل رکھتی ہے تاکہ کوئی بھی ان کی کالی کمائی تک نہ پہنچ سکے لیکن ان پراللہ پکڑ ہوگئی اورپانامہ کے ذریعے ان کا ساراپول کھل گیا،اور وزیراعظم نے خانہ پری کرنے کیلئے کہا کہ احتساب میرے سے شروع ہولیکن ابھی احتساب نہیں ہورہا ابھی تو ہلکی پھلکی تلاشی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اتنادھن نکلا ہے تو جب احتساب شروع ہوگیا تو نہ جانے کہاں کہاں سے جائیدادیں نکلیں گی۔ن لیگ تمام چینلز پر گندی زبان سے کیس لڑرہی ہے ،عجیب بات پیسہ بھی ہمارا کھایا اور گالیاں بھی ہمیں ہی دے رہے ہیں اور گالیاں بھی وہ لوگ نکال رہے ہیں جن کی اپنی کوئی اوقات نہیں ہے جبکہ مجھے یاد ہے جب نواز شریف نے کورٹ میں قطری شہزادے کاخط پیش کیاتھا تو میں نے چیف جسٹس سے کہا کہ جناب یہ لوگ مہاتماگاندھی کا بھی خط لے آئیں گے۔

شیخ رشید نے کہاکہ ملک میں 93فیصد دودھ کھاد اور یوریا ملا،جبکہ ہیپاٹائٹس والے ٹیکوں پانی ڈال کر بیچا جارہا ہے،غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون ہے یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔نواز شریف نے پورا شیخوپورہ قطریوں کے نام کیاہواہے اور لاہور سے گیس کی پائپ لائن بھی قطریوں کو جارہی ہے ۔ابھی بھی میاں صاحب کی طرف جا کر دیکھ لیں تو ایک قطری ہیلی کاپٹر ضرور کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میرے دل میں وزیر بننے کی کوئی لالچ نہیں ہے لیکن میں ایک بار پھر ن لیگ کو پنڈی سے ہرادوں گامیں نے بطور ایم این اے کئی سال جیل میں گزارے جس کانتیجہ یہ نکلا کہ آج پنڈی کے عوام میری آواز پر کھڑے ہی نہیں ہوتے میری بات پر یقین بھی کرتے ہیں۔ہمیں نواز شریف کہتے ہیں کہ آپ اسمبلی میں نہیں ہوں گے اور مجھے یہ بات سن کرہنسی آتی ہے کہ عنقریب پانامہ کیس کا نتیجہ نکل آئے اور میاں صاحب آپ اسمبلی میں نظر نہیں آئیں گے۔میں کوئی وکیل نہیں ہوں لیکن قوم کو بتاتا ہوں کہ کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا، اور آپ کی ہوائی فائرنگ آپ کو پھنسا دے گی۔

مزید : راولپنڈی