آپ نہیں ہم فیصلہ کریں گے کہ قارئین کو کیا معلومات دیں،صحافیوں کا اپنے کھلے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ

آپ نہیں ہم فیصلہ کریں گے کہ قارئین کو کیا معلومات دیں،صحافیوں کا اپنے کھلے خط ...
آپ نہیں ہم فیصلہ کریں گے کہ قارئین کو کیا معلومات دیں،صحافیوں کا اپنے کھلے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وائٹ ہاﺅس کے صحافیوں نے اپنے کھلے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نہیں ہم فیصلہ کریں گے کہ قارئین کو کیا معلومات دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے کوریج نہ کرنے دینے کے خدشات پر صحافیوں نے انتباہ کیا ہے کہ ہم متبادل طریقے سے بھی معلومات نکال سکتے ہیں ،آپ ہمارے ائر ٹائم ، کالمز پراثر ڈالنے کی کوشش میں ہیں ، صحافیوں نے اپنے کھلے خط میں کہا ہے کہ آپ نہیں ہم فیصلہ کریں گے کہ قارئین کو کیا معلومات دیں ،خط میں وائٹ ہاوس کے صحافیوں نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تعصب اور زبان درازی سے ہمیں زیر نہیں کرسکتے ہیں۔

اسامہ بن لادن کی موجودگی کا پاکستان کوعلم ہونے کادعویٰ کرنیوالے غلط، امریکہ کوپاکستان پر بھروسہ نہیں : کیمرون منٹر

مزید : بین الاقوامی