ہائی کورٹ :پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی اداکاروں کے اشتہار ات پر پابندی کے لئے درخواست دائر

ہائی کورٹ :پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی اداکاروں کے اشتہار ات پر پابندی کے ...
ہائی کورٹ :پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی اداکاروں کے اشتہار ات پر پابندی کے لئے درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ بار کے روبرو پاکستانی چینلز پر انڈین اداکاروں کے اشتہارات پر پابندی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

یہ درخواست مقامی شہری ذیشان اکرم نے سلیم چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میںوفاقی سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستانی چینلز پر انڈین اداکاروں کے اشتہارات نشر کئے جاتے ہیں ۔حالانکہ بھارت کشمیر میں ظلم و تشدد اورقتل و غارت گری کا بازار گرم کئے ہوئے ہے ۔ بھارت نے گزشتہ 6ماہ سے کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے اور بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا رہی ہے ۔،درخواست گزار کے مطابق بھارتی میں پاکستانی فنکاروں پر پر پابندی ہے لیکن پاکستانی چینلز پر بھارتی فنکاروں کے اشتہارات مسلسل نشر کیے جا رہے ہیں۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستانی چینلز پر بھارتی اداروں کے اشتہارات نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

مزید : لاہور