ہائی کورٹ :این ٹی ایس کے خلاف دائر درخواست مسترد

ہائی کورٹ :این ٹی ایس کے خلاف دائر درخواست مسترد
ہائی کورٹ :این ٹی ایس کے خلاف دائر درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چودھری شجاعت علی خان نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے نوکریوں اورتعلیمی اداروں کے ا نٹری ٹیسٹ امتحانات پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

درخواست گزارنادیہ تبسم کے وکیل سید زاہد حسین شاہ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت تمام شہریوں کو یکساں بنیادوں پرمیرٹ کے تحت نوکری اورتعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے این ٹی ایس کے نجی ادارے نے انٹری ٹیسٹ کے لئے 40کی بجائے 50فیصد پاسنگ مارکس مقرر کررکھے ہیں جو کہ واضح طور پرامتیازی سلوک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوکری اور اگلی کلاسوں میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں کو میرٹ پر پورا اترنے کے باوجوداین ٹی ایس کے ذریعے فیل کر کے من پسند امیدواروں کو پاس کیا جانا معمول ہے،انٹری ٹیسٹ اورپاسنگ مارکس50فیصد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

مزید : لاہور