ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن طلب

ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن طلب
ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور چودھری سلطان احمد کو 21 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔

درخواست گزار سب انسپکٹر ریٹائرڈ نذیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ایک پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کرایا۔ جس پر ایک لاکھ روپے خرچ آیا۔ علاج پر خرچ ہونے والی رقم کی وصولی کے لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہ ہوئی۔ اس دوران وہ ریٹائر ہوگیا۔ جس پر اس نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے 4 نومبر 2016 کو درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو چھ ہفتوں میں زیرالتواءدرخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ لیکن عدالتی حکم کے باوجود ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے فیصلہ نہیں کیا۔ جو توہین عدالت کے مترادف ہے لہذا عدالتی حکم عدولی پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : لاہور