وزیراعلی پنجاب کی نااہلی پر کام مکمل کر لیا،کل سپیکر رانا اقبال کوریفرنس پیش کیا جائیگا:محمود الرشید

وزیراعلی پنجاب کی نااہلی پر کام مکمل کر لیا،کل سپیکر رانا اقبال کوریفرنس پیش ...
وزیراعلی پنجاب کی نااہلی پر کام مکمل کر لیا،کل سپیکر رانا اقبال کوریفرنس پیش کیا جائیگا:محمود الرشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان لائن )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید نے کہا کہ ہم نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے ریفرنس پر کام مکمل کرلیاہے جو کل سپیکر رانا اقبال کو پیش کیاجائیگا۔

اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد ،ایک بڑے کو آدمی سزا ہوگئی تو لوگ سپریم کورٹ کوسلیوٹ کرکے گزریں گے: شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق محمود الرشید کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت کے قائم کردہ منصوبے جن میں لیپ ٹاپ، صاف پانی،نندپور شامل ہیں، ہر ایک میں بے ضابطگیاں منظر عام پرآئی ہیں جبکہ صحت ، تعلیم ، اور پنجاب میں بھی کرپشن کی صورتحال تشویشناک ہے،انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں اور سکیموں کے اقدامات ناقص ہونا اس بات کواظاہر کرتا ہے کہ وزیراعلی نااہل ہیں اسی لئے ہم ان کیخلاف کل سپیکر کو ریفرنس پیش کرنے جارہے ہیں لیکن اگر سپیکر نے ہماری بات نہ سنی اور سردار ایاز صادق والا رویہ اپنایا تو ہو بھول جائیں کہ وہ کارروائی چلا سکیں گے۔

مزید : لاہور